جو سلاما کہے اسے کیا جواب دیں

ذاتی_مطالعہ 108

جو آپ کو قالوا سلاما کہے آپ جواب میں علیک السلام کہ دیا کریں
اس کی تفصیل بڑی لطف والی ہے

کچھ لوگ ڈیڑھ ہشیار مگر علمی یتیمی کا شکار ہوتے ہیں
جب ان کی کنویں جیسی عقل میں مسئلہ سمجھ نہ آئے تو سلاما کہ کر خود عالم اور سامنے والے کو جاہل ہونے کی سند دیتے ہیں
کیونکہ قرآن کریم نے جاہلوں کو سلاما کہنے کا حکم دیا ہے

مگر آپ جانتے ہیں ایسے علمی یتیموں کو سلاما کا جواب کیا دینا چاہیے؟
کیونکہ انہوں نے سلام تو کیا ہے نا اگرچہ سلامِ متارکت ہے

اور پھر یہ خود جاہل ہوتے ہیں اور ڈھٹائی سے علم والے کو جاہل بنا رہے ہوتے ہیں
جو آپ کو قالوا سلاما کہے آپ جواب میں علیک السلام کہ دیا کریں

ابو داؤد اور ترمذی کی حدیث شریف میں ہے
علیک السلام مُردوں کا سلام ہے

کیونکہ آپ کو سلاما کہنے والا گویا آپ کو جاہل اور خود عالم کہ رہا ہے اور جو خود کو عالم کہے وہ جاہل ہے
حدیث مبارکہ میں ہے
من قال انا عالم فھو جاہل
جس نے کہا میں عالم ہوں وہ جاہل ہے
❗طبرانی ❗
اور جاہل مُردہ ہی ہوتا ہے اور مُردوں کا سلام علیک السلام ہوتا ہے!
لہذا اے سب مُردو علیکم السلام
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top