عشاقِ_تاریخِ_اسلام 38
تاریخ ابن خلدون میں ہے
من لم ير القاهرة لم يعرف عز الاسلام
جس نے قاہرہ نہیں دیکھا اس نے اسلام کے عزت نہیں دیکھی
قاہرہ مصر کا تاریخی شہر ہے
صرف قاہرہ کے اوصاف و کمالات پر سو سے زیادہ کتابیں لکھی گئی ہیں
زیر نظر تصویر قاہرہ میں جامع مسجد حسن و مدرسہ حسن کی ہے
اس تصویر کو چند لمحات غور سے دیکھیں اسلامی فنِ تعمیر, عظمتِ تاریخِ اسلامی, پر وقار و پر ہیبت طرزِ تعمیر اور شاندار گنبد و مینار عظمتِ رفتہ کی یاد دلاتے ہیں
قاہرہ میں سینکڑوں علماء و محدثین, سلاطین و وزراء,حکماء و فقہاء, گزرے ہیں
حرمین شریفین کے بعد مجھے سب سے زیادہ چاہت اپنے آبائی علاقے چشت شریف (خراسان) موجودہ افغانستان کے بعد قاہرہ دیکھنے کا بہت شوق ھے
قاہرہ کی زمین میں زمین کے سورج و چاند تارے جمع ہیں
اس تصویر کو دیکھیں اور عظمتِ تاریخِ اسلام کا نظارہ کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

