حوادثِ_آخری_زماں 24
سیدی کعب الاحبار نے بڑی عجیب بات فرمائی
ان قریشا اتبعت اذناب الابل فی الشعاب و ان الشیطان مع الواحد و ھو من الاثنین ابعد
قریش اونٹوں کے پیچھے گھاٹیوں میں جائیں گے اور شیطان ایک کے ساتھ ہوگا اور دو انسانوں سے زیادہ دور ہوگا
❗کتاب الفتن لابی نعیم❗
یعنی لوگ گھاٹیوں تنہائیوں میں جا کر زیادہ گناہ کریں گے اور جب دو ہوں گے تو گناہوں کی شرح کم ہوگی
موبائل کو دیکھ لیں
دو بندے ہوں تو باہم گفتگو ہوتی ہے گناہ کم ہوتے ہیں جبکہ ایک بندہ شیطان کا آسان ہدف ہوتا ہے
انسان وہ کچھ دیکھتا ہے کہ دوسرے کی موجودگی میں حیاء کے سبب نہ دیکھ سکے
یہ معنی ہے کہ شیطان دو انسانوں سے دور اور ایک کے ساتھ ہوگا
پچھلے زمانے سے یہ زمانہ یکسر بدل گیا ہے
پہلے زمانے میں تنہائی عبادت و ریاضت کی طرف لے جاتی تھی اور اب کی تنہائی کبیرہ گناہوں حتی کہ کفر تک لے جاتی ہے
آنے والا دور کیسا ہوگا کس کو معلوم
آپ کے دل کی صفائی کے برابر آپ کا موبائل صاف ہوتا ہے
یا یوں کہ لیں
آپ کا موبائل اور نیٹ کی ہسٹری جتنی صاف ہوگی آپ کا دل اتنا صاف ہوگا
موبائل کی گیلری میں مواد آپ کے ثواب و عذاب کا تعین کرنے کو کافی ہے
گناہوں کا چسکا ایسا پڑ گیا کہ دوست و رشتہ دار حتیٰ کہ ماں باپ کی صحبت سے دور بھاگ بھاگ کر موبائل اٹھا کر تنہائی میں جاتے ہیں
پرفتن دور کے اثرات سے وہی بچ پائے گا جو سوشل میڈیا سے دور رہے گا
آپ سوشل میڈیا کے اثرات سے بچیں آپ کو اچھے ثمرات ملیں گے
زمانہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے
آپ اپنا ایمان کمزور نہ ہونے دیں
نہ مذہبی ابحاث میں شرکت کریں نہ سیاسی باتوں کو وبالِ جان بنائیں صرف اپنا ایمان بچائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
