کامیاب_خواتین 44
عورتیں تین قسم کی ہیں جن کے فتنے میں مرد پڑتے ہیں
یعنی ان سے محبت کر بیٹھتے ہیں
(1) وہ خواتین جن کے فتنے میں متقی و پرہیز گار پڑ جاتے ہیں
(2) وہ خواتین جن کے فتنے میں خبیث دل پڑ جاتے ہیں
(3) عام خواتین
❗ ابتلاء الاخیار بالنساء الاشرار ❗
حدیث مبارکہ میں ہے
ما رأيت من ناقصات عقل ودين أذهب للب الرجل الحازم من إحداكن
میں نے تم خواتین سے زیادہ ناقص دین ناقص عقل والی کوئی نہیں دیکھی جو مضبوط عقل والے مرد کی عقل نکال دے.
❗بخاری ❗
یعنی خود ناقص عقل ہے مگر بڑے بڑے عقلمند مردوں کی عقل نکال لیتی ہے
مردوں کا خواتین کے فتنے میں پڑنا تین وجہ سے ہوتا ہے
(1) صفائی ستھرائی ہو جاتی ہے یعنی اس مصیبت کی وجہ سے سے گناہوں سے صفائی ہوجاتی ہے
کیونکہ عشق ایک مصیبت ہے اور مسلمان پر آنے والی ہر مصیبت اگر وہ خندہ پیشانی اور بغیر گناہ کے سہے گا تو ثواب پائے گا
(2) استدراج یعنی جہنم جانے کا راستہ بن جاتا ہے
کیونکہ کسی خاتون میں مبتلاء ہو کر حرام کرے گا تو جہنم جائے گا
(3) عقاب یعنی کسی گناہ کی سزا ملتی ہے
یا کسی ایسے شخص کو دیکھ کر عار اور شرم دلائی ہو جو عورتوں کے فتنے میں مبتلاء تھا اور توبہ تائب ہوچکا تھا
❗ ابتلاء الاخیار بالنساء الاشرار ❗
کیونکہ حدیث مبارکہ میں
مَنْ عَيَّرَ أَخَاهُ بِذَنْبٍ لَمْ يَمُتْ حَتَّى يَعْمَلَهُ
جو اپنے بھائی کو گناہ پر عار و شرم دلائے وہ اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک خود اس گناہ میں مبتلاء نہ ہو جائے
❗ ترمذی ❗
لہذا کسی بھی گناہ پر تفہیم کریں نصیحت کریں مگر شرم نہ دلائیں کیونکہ بندہ بشر ہے طبعیت میں عِصمت تو ہے نہیں , گناہ ہو جانا بشری تقاضا ہے
مریضِ عشق یا مبتلائے خاتون کو دیکھ کر دعائے عافیت پڑھ لینی چاہیئے
خواتین کو چاہئے کہ امت کے کام کے مَردوں یعنی علماء و فضلاء کو خود میں الجھائے نہ رکھیں
آپ نے رجال پیدا کرنے ہیں جو امت کو سنبھالیں رجال تباہ نہیں کرنے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
