مونسات غالیات

کامیاب_خواتین 43

ہر باپ بیٹیوں کی نظروں میں بادشاہ اور عملی زندگی میں زخموں سے چور اور زمانے کی تپش سے جُھلسا ہوا مزدور ہوتا ہے

لڑکی کو عربی میں جاریہ کہتے ہیں جس کا معنی سرایت کر جانے والی دل میں گھس جانے والی ہے
کیونکہ لڑکی لڑکے کی نسبت باپ کے دل میں جلدی گھس جاتی ہے اسی لیئے اسے جاریہ کہتے ہیں
دنیا میں لاکھوں بیٹے باپ سے جفا کرتے دغا کرتے ہیں مگر بہت ہی کم بیٹیاں باپ کو دکھ دیتی ہیں
کیونکہ حدیث پاک میں بیٹیوں کو غالیات مونسات (قیمتی اور محبت کرنے والیاں) کہا گیا ہے
لہذا بیٹی پر بھی واجب ہے کہ وہ مونسہ بنے غالیہ بنے
واجب ہے کہ کل کے چھوکرے کی محبت میں بیس سالہ بے لوث محبت کو لات نہ مارے
واجب ہے کہ اپنی خواہش کے چکر میں باپ کی سفید داڑھی کو گندہ نہ کرے
واجب ہے کہ جس باپ نے اس کی پرورش میں اپنی ہزاروں خواہشات کا گلہ گھونٹ دیا بچی بھی اس کی مرضی کے آگے اس ایک خواہش کو دبا دے
بیٹی باپ سے ایسی محبت کرتی ہے کہ شوہر میں باپ کی خوبیاں تلاش کرتی ہے جبکہ ایسا کرنا نہیں چاہئے کہ باپ کو باپ بننے میں بیس سال لگے جبکہ شوہر شوہر ہے باپ نہیں
انسان بیوی کے ساتھ ظلم و جبر سے پیش آتا ہے مگر جب خود باپ بنتا ہے تو پھر احساس ہوتا ہے جبکہ اس وقت دیر ہو چکی ہوتی ہے
عورت خواہ ماں ہو یا بہن و بیٹی نازک دل والی ہوتی ہے اور نازک کو سخت سے مقابلہ روا نہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top