بڑھیا کا قاضی کو کرارا جواب

طریقِ_علمِ_نجاتِ_دارین 51

ایک قاضی {جج} بڑھیا کو کہنے لگا
تمہارے مقدمے کا فیصلہ قران و حدیث سے کروں یا امام شافعی کے قول کے مطابق کروں؟
بڑھیا کہنے لگی
امام شافعی کے قول کے مطابق فیصلہ کرو تم کیونکہ وہ تم سے زیادہ قران و حدیث کو سمجھنے والے تھے

ایڈا توں سمجدار

آج کل کے ان احمقوں کے لیئے جو کہتے ہیں ترجمے والا قرآن اٹھاؤ ترجمے والی احادیث کی کتب اٹھاؤ اور دین سمجھ لو
علماء سے سمجھنے کی حاجت نہیں ہے
تم و تمہارا باپ و تمہاری اولاد سب علماء کے دنیا و آخرت میں محتاج ہیں
جو خود قرآن و حدیث سمجھنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں غامدی , جہلمی وغیرہ بنتے ہیں
یہ دین بے وارث نہیں ہے بلکہ شروع سے وہی ہستیاں معتبر و مستند ٹھہری ہیں جو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے علم سیکھتی تھیں
اصحابِ صفہ کے فضائل تعلیم کے لیئے خود کو وقف کرنے کی وجہ سے ہیں
آپ عرب و عجم میں دیکھ لیں ہمیشہ وہی بندہ فتنے کا سبب بنا ہے جو استاذ کے بغیر دین کی تشریح کرنے لگا
لہذا ان علماء کرام سے مربوط رہیں جو باقاعدہ سیکھتے رہے ہیں
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top