غم حافظہ کمزور کرتے ہیں

طریقِ_علمِ_نجاتِ_دارین 50

امام اعمش فرماتے ہیں میں ابراھیم نخعی کے پاس حدیث پڑھنے حاضر ہوا انہوں نے مجھے چھ احادیث بیان کیں میں نے ان کو حفظ کر لیا
جب میں گھر واپس آیا تو خادمہ کہنے لگی
میرے آقا گھر میں آٹا نہیں ہے پس میں وہ چھ کی چھ احادیث بھول گیا
(المخلصیات)
یعنی فکر معاش ذہن پر ایسا بوجھ ڈالتی ہے کہ حفظ کی ہوئی باتیں بھول جاتی ہیں

فکرِ معاش بد بلا ہول معاد جان گزا
لاکھوں بلاء میں پھنسے کو روح بدن میں آئی کیوں

° لہذا طلباء دورانِ طالب علم غموم و ھموم اور فکر معاش سے بری ہو کر علمِ دین حاصل کریں °
اور مالداروں کو چاہئے کہ علماء کے معاشی مسائل حل کریں تاکہ وہ یکسوئی سے اشاعتِ علمِ دین کر سکیں

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top