اسلامی_طرزِتربیت 183
الأب كالعمر لا يتكرر مرتين
باپ زندگی کی طرح ہے جو دوبارہ نہیں ملتی
زندہ باپ کی قدر کریں آپکی اولاد آپکی قدر کرے گی ورنہ باپ کی نافرمانی ایسا جرم ہے جس کی سزا دنیا میں ہی ملتی ہے جب نا فرمان کی اولاد اس کا دل دکھاتی ہے
یہ کیا قیامت ہے کہ باپ اولاد کے لیئے ساری دنیا سے لڑتا ہے ہارتا نہیں مگر جب سب کچھ اپنی جوانی پیسہ عیش و آرام قربان کر دیتا ہے اور اولاد کہتی ہے
آپ نے ہمارے لیئے کیا ہی کیا ہے؟
باپ تب ہار جاتا ہے
باپ کو ہارا ہوا نہ بنائیں فاتح کی طرح ان سے پیش آیا کریں
ماں کی نسبت باپ کی دعاء زیادہ قبول ہوتی ہے جبکہ ہمارے معاشرے نے باپ سے ہر حق چھین کر اسے یتیم بنا رکھا ہے
آپ کے لیئے ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے تو وہ ماں آپ کے باپ کی رضا کی محتاج ہے
مرد پیدا ہوتا ہے تو معاشرہ خوش ہوتا ہے مگر وہ مرد خود ساری زندگی ذمہ داریوں کے بوجھ اٹھاتا ہے
بیٹے باپ کی قدر کم کرتے ہیں بیٹیاں باپ کو ایسا مانتی ہیں کہ شوہر میں بھی باپ کی خوبیاں تلاش کرتی ہیں
مگر پھر بھی دیکھا جائے تو عموماً اس معاشرے کا سب سے قابلِ رحم و مظلوم شخص باپ ہے
جسے ہر ایک نظر انداز کر دیتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
