ایسی ہمت کریں

ذاتی_مطالعہ 103

امام بخاری کو کہا گیا
جو لوگ آپ پر ظلم کرتے ہیں آپ پر تہمت و الزام لگاتے ہیں آپ ان کے خلاف دعاء کیسے نہیں کرتے؟
یعنی بڑی ہمت کی بات ہے
امام بخاری نے فرمایا
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اصبروا حتى تلقوني على الحوض
صبر کرو حتی کہ تم مجھ سے حوضِ کوثر پر آ کے مل لو
❗سیر اعلام النبلاء ❗

‏مومن کو حوضِ کوثر پر ساقیَ کوثر صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ رحمت سے جام پینے تک صبر کرنے کا حکم ہے
اس میں اشارہ ہے جو صبر کرے گا اس کی ملاقات حوضِ کوثر پر رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوگی اور وہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے جامِ کوثر پلائیں گے
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top