اسلامی_طرزِتربیت 188
اگر آپ کو اتنی کثیر الکثیر دولت مل جائے تو کیا ہوگا ؟
آپ اپنی ہر حسرت پوری کر لیں گے
پھر کیا ہوگا؟
آخر فناء ہے
آپ ہزاروں سال جی بھی لیں
پھر کیا ہوگا؟
آخر موت ہے
آپ جسم کو طاقت ور اور خوبصورت بنا بھی لیں
پھر کیا ہوگا
آخر مٹی میں مل جائے گا
آپ دنیا کا سب سے بڑا منصب بادشاہت پا لیں
آخر کیا ہوگا؟
زوال ہے
حسرت , حسن , طویل عمر , عظیم منصب یہ سب آخر کار ختم ہو جائیں گے
مُلکِ فانی میں فناء ہر شے کو ہے
سن لگا کر کان آخر موت ہے
بارہا علمی تجھے سمجھا چکے
مان یا مت مان آخر موت ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

