المزاح_و_الظرافت 34
ایک اعرابی سے کسی نے پوچھا سناؤ سردی تمہارے ساتھ کیا کر رہی ہے؟
اس نے جواباً کہا
لو ان كل الامه جائت لتبايعني على الخلافة ما مددت يدي
اگر ساری امت جمع ہو کے آ جائے کہ مجھ سے خلافت پر بیعت کرے میں پھر بھی اپنا ہاتھ باہر نہیں نکالوں گا
بیعت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر عہد و پیمان کا نام ہے
اعرابی کا مقصد تھا کہ سردی اتنی ہے میں کسی صورت ہاتھ باہر نہیں نکالوں گا خواہ مجھے تمام مسلمانوں کو خلیفہ بنا دیا جائے
کسی شے کا انکار یا اقرار اتنے گہرے الفاظ سے کرنا کہ آگے والا حیران رہ جائے یہ اھلِ عرب کا خاصہ ہے
سردی دشمن ہے اس کے مقابلے کی تیاری کی جائے
جب سردی آتی تو سیدنا عمر فاروق اعظم رضی الله عنہ وصیت فرماتے
اِن الشّتاء قد حضر وهُو عدُو فتأهَّبوا له أهبته من الصُّوف والخفاف والجوارب واتخذوا الصُّوف شعارًا ودثارًا فإن البرد عدُو سريع دخُوله بعِيد خُروجه
سردی آگئی ہے بے شک وہ تمہاری دشمن ہے تو اس مقابلے کے لیئے موزے دستانے تیار کرو
اُون کا اوڑھنا بچھونا بناؤ کیونکہ سردی ایسا دشمن ہے جو جلد گھس جاتا ہے اور دیر سے نکلتا ہے
❗ لطائف المعارف لابن رجب حنبلی ❗
اور دوسرے لحاظ سے سردی نعمت ہے کہ اس کے دن چھوٹے کہ روزے آسانی سے رکھے جا سکتے ہیں اور راتیں بڑی کہ قیام اللیل زیادہ ہو جاتا ہے
بہر حال سردی اتنا بڑا دشمن ہے کہ بندے کو دستانوں موزوں اور جرسیوں میں یوں قید کر دیتا ہے جیسے دشمن کے آنے سے لوگ قلعے میں قید ہو جاتے ہیں
اور دشمن آنے پر اس سے ہاتھ نہیں ملایا جاتا اسی وجہ سے اعرابی نے کہا مجھ سے خلافت پر بیعت کریں تب بھی ہاتھ باہر نہ نکالوں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
