اسلامی_طرزِ_تربیت 247
جنازے میں وہی لوگ ساتھ رہتے ہیں جو زندگی بھر آپ کے قریب ہوتے ہیں
تو اپنی صحبت کو دیکھا کریں اگر دیندار ساری زندگی قریب ہیں تو دیندار ہی اپ کی جنازے کا اہتمام کریں گے
اگر دنیا دار قریب ہیں تو دنیا دار کریں گے اور دنیا دار جو کریں گے وہ آپ کو موت کے بعد پتا چل ہی جائے گا
اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ دنیا دار انتہائی مشہور اداکار ہے، شاعر ہے، مصنف ہے لیکن جب مرتا ہے تو جنازے میں دو چار لوگ کندھے دینے کو آتے ہیں وبس
جبکہ دین دار ایک شہر کی حد تک بھی معروف ہو تو جنازہ کئی کئی مرتبہ پڑھایا جاتا ہے
اسی طرح جو کلمات و عادات زندگی میں ہوں آخری لمحات میں وہ بلا اختیار صادر ہوتی ہیں
یہی شاید خفیہ تدبیر ہے کہ انسان اُس وقت چاہ کر بھی نیکی کے کام نہیں کر سکتا
زندگی میں نیکوں کی صحبت میں بیٹھیں دینداروں کو ارد گرد جمع رکھیں تاکہ موت کے بعد دیندار آپ کے قریب رہیں
زبان کا استعمال درست کریں اور عادات ٹھیک رکھیں تاکہ وقتِ نزع یہ برائی آپ پر غلبہ نہ پا لے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
