آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 36
امام حسن مجتبیٰ رضی الله عنہ نے فرمایا
الزَمُوا مَوَدَّتَنَا أَهْلَ الْبَيْتِ فَإِنَّهُ مَنْ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ يَوَدُّنَا دَخَلَ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِنَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يَنْفَعُ عَبْدًا عَمَلُهُ إِلَّا بِمَعْرِفَةِ حَقَّنَا
ہم اھلِ بیت کی محبت کو مضبوطی سے پکڑے رکھو
کیونکہ جو ہم سے محبت کرتے ہوئے الله رب العزت سے ملے گا وہ جنت میں داخل ہوگا
اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضہَ قدرت میں میری جان ہے کسی بندے کو اس کا عمل اس وقت تک فائدہ نہیں دے گا جب تک وہ ہمارا حق خود پر نہ جان لے
{المعجم الاوسط}
رشتہ داریاں ضرور یاد رکھیں
مگر رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی رشتہ داری ہرگز نہ بھلانا
حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اپنی جان سے زیادہ کریں
اور حضور کے رشتہ داروں سے محبت اپنے رشتہ داروں سے بڑھ کر کریں
حضور کی اولاد سے محبت اپنی اولاد سے بڑھ کر کریں
حدیث مبارکہ میں ہے
أَدِّبُوا أَولَادَكُم على ثَلاثِ خِصَالٍ حُبِّ نَبِيِّكُم وَحُبِّ أَهلِ بَيتِهِ، وَقِرَاءَةِ القُرآنِ
اپنی اولاد کو تین عادتوں کا ادب سکھاؤ
اپنے نبی کی محبت
اپنے نبی کے اھلِ بیت کی محبت
اور قرآن کریم کی تلاوت
{ طبرانی شریف}
بچوں کو پاس بٹھا کر پیار سے آلِ رسول کی عظمت و جلالت, عزت و منزلت سے آگاہ کریں
ان کو بتائیں کہ یہ کون ہیں اور کیوں اتنے اہم ہیں
ان کو بتائیں کہ ان پر نماز میں درود بھیجتے ہیں
ان کو بتائیں کہ یہ اتنے صاف ستھرے ہیں کہ ان پر ہی زکوۃ لینا حرام ہے
ان کو سمجھائیں کہ ان کی خدمت کیا کریں
ان کو بتائیں کہ ان کی شفاعت کی امید رکھیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
