آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 35
علامہ ابن خلدون نے مقدمہ کی قسم ثانی میں
سادات و ھواشمِ ادراسہ کے نسب کا دفاع کیا اور پھر آخر میں کہا
جادلت عنهم في الحياة الدنيا وأرجو أن يجادلوا عني يوم القيامة
میں نے دنیا کی زندگی میں ان سادات کا دفاع کیا ہے اور مجھے امید ہے یہ حضرات قیامت کے دن میرا دفاع کریں گے
خون و دودھ صدیوں بعد بھی اثر دکھاتا ہے
ساداتِ کرام کے خون سے اعلی خون کس کا ؟ ان کی رگوں میں دوڑتے دودھ سے پاکیزہ دودھ کس کا ہے ؟
آج بھی اِن سے بھلائی کریں یہ کریمانہ صفات سے متصف ہستیاں عفو درگذر, ایفائے عہد و تکمیلِ وعد کرتے ہیں
جو لوگ آج بھی ان سے بھلائی کرتے یہ بدلے میں دوگنی بھلائی سے پیش آتے ہیں
تیمور لنگ باجود ظالم مشہور ہونے کے
کسی نے خواب میں دیکھا کہ بخشش ہوگئی سبب پوچھنے پر بتایا کہ آلِ رسول سے محبت کرنے کی وجہ سے بخش دیا گیا ہوں
ساداتِ عظام کے اپنے اعمال کیسے ہی ہوں عوامِ مسلمین پر ان تعظیم واجب ہے
اپ کا بیٹا کیسا ہی نا لائق ہو اس سے بھلا کرنے والا آپ کو عزیز ہوگا
تو کیا خیال ہے
ساداتِ کرام کے نانا جان کو یہ پیارے نہیں ہوں گے ؟
دو جہاں میں خادمِ آل رسول اللہ رکھ
حضرت آلِ رسول مقتداء کے واسطے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
