اسلامی_طرزِتربیت 69
ملھب بن ابی صفرہ نے اپنے بیٹے یزید کی دانشمندی کا امتحان لیتے ہوئے پوچھا
بیٹا سب سے بڑی مصیبت کیا ہے
بیٹے نے کہا
عقلمندوں سے دشمنی کرنا
پھر پوچھا
اس کے سوا کچھ اور؟
کہا
کنجوسوں سے سوال کرنا
کہا اور کچھ
بیٹے نے کہا
عزت داروں پر کم ذاتوں کا حاکم بننا
اور بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں یہ تینوں بیماریاں موجود ہیں
عقلمندوں یعنی علماء سے دشمنی عام ہے
زکوۃ دینے میں کنجوسی کی انتہاء ہے
اور کم ذوات عزت داروں پر حاکم و سلطان ہیں
والدین پہ لازم ہے کہ جب اولاد بڑی ہو تو تربیت کے لیئے سوالات کیا کریں تاکہ بچوں کا ذہن کھلے اور جواب سے بچوں کی عقلیت و ذہنیت والدین کے سامنے آئے
اسی لحاظ سے پھر بچوں کی تربیت کریں
بچوں کو صحابہ و تابعین کے واقعات سنائیں پڑھائیں پھر ان سے سوال کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
