اسلامی_طرزِتربیت 68
اللہ رب العالمین فرماتا ہے
الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ
گہرے دوست جس دن ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے مگر متقی’
یعنی قیامت میں سب دنیا دار ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں گے مگر دیندار متقی حضرات وہاں پر بھی دوست ہوں گے
کیونکہ اھل عرب کہتے ہیں
الصدیق وقت الضیق
دوست تو وہی جو مشکل میں کام آتا ہے
اور آخرت کی مشکل سے بڑی کوئی مشکل نہیں ہے
تفسیر ابن کثیر اور قرطبی میں ہے
جب دو مومن دوستوں میں سے ایک انتقال کر جاتا ھے تو مرنے والا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کرتا ہے
اے رب العزت میرا فلاں دوست مجھے بھلائی کا حکم دیتا تھا تیری اور تیرے محبوب کی اطاعت کا حکم دیتا تھا اور مجھے تجھ سے ملنے کی بشارت دیتا تھا
اے رب اس کو میرے بعد گمراہ نہ کرنا اس کو ایسے ہدایت دے جیسے مجھے ہدایت دی اس کی تکریم فرما جیسے میری کی ہے
تو جب دوسرا انتقال کرتا ہے تو اللہ دونوں دوستوں کو ایک جگہ جمع فرما دیتا ہے
اور فرماتا ہے کہ تم میں سے ایک دوسرے کی تعریف کرے تو ایک کہتا ہے
کتنا ہی اچھا بھائی ہے کتنا ہی بہترین سچا یار ہے کتنا ہی اچھا ساتھی ہے
اے عزیز وہ دوست بناؤ جو تجھے آخرت کی یاد دلائے جو رب العالمین کی بارگاہ میں بھی تیرا ذکر کرے
اللہ رب العزت قرآن کریم میں اس انسان کی بات ذکر فرماتا ہے جس کو دنیا میں برا دوست ملا اور اسے گمراہ کر دیا
لقد اضلنی عن الذکر بعد اذ جاءنی
بے شک مجھے اس دوست نے گمراہ کر دیا تھا حالانکہ میرے پاس نصیحت آ چکی تھی
سیدی مالک بن دینار فرماتے ہیں
انک ان تنقل الحجارۃ مع الابرار خیر من ان تاکل الحلوۃ مع الفجار
تو نیک دوستوں کے ساتھ مل کر پتھر اٹھائے یہ اس سے بہتر ہے کہ تو گناہ گار دوستوں کے ساتھ مل کر حلوہ کھائے
کیونکہ نیک دوست آخرت میں کام ائے گا جبکہ گناہ گار دوست دنیا میں ساتھ رہ کر عاقبت خراب کر دے گا
آپ کا کونسا دوست ہے جس کو آپ رب العزت کی بارگاہ میں یاد کریں گے؟؟؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ایک صحابی نے عرض کی میں فلاں مسلمان سے محبت کرتا ہوں فرمایا اٹھو اور اسکو بتا دو
آپ بھی مومن سے اظہار محبت کریں اس سے محبت پختہ ہوتی ہے!
✍️ #سیدمہتاب_عالم
