ذاتی_مطالعہ 84
صفۃ الصفوۃ میں ابن جوزی نے عبد اللہ بن ابی سلیم کے حوالے سے امام زین العابدین کے بارے لکھا
اذا مشی لا تجاوز یدہ فخذہ ولا یخطر بیدہ! انتھی
جب وہ چلتے تھے تو اپنے ہاتھ رانوں سے آگے نہیں لے جاتے تھے
اور اپنے ہاتھوں کو حرکت نہیں دیتے تھے
چلنے کا یہ انداز بہت عجیب لگتا ہے کہ ہاتھوں کو بالکل حرکت نہ دی جائے
ان کا یہ عمل خوفِ خدا, عاجزی, اور حیاء کی وجہ سے تھا
گویا ایسے ڈرتے ہوئے چلتے جیسے سزائے موت سنا دی گئی ہو
جبکہ ان کو زین العابدین یعنی عبادت کرنے والوں کی زینت کہا جاتا ھے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
