لوگوں کی اتنی کرم نوازی پر بھی راضی رہیں

ذاتی_مطالعہ 85

کشکول محاملی میں فیثاغورس کا قول نقل ہے

اذا اردت أن يطيب عيشك فارض من الناس أن يقولوا انت عديم العقل بدل قولهم انك عاقل
جب تو چاہے کہ تیری زندگی بہترین ہو تو اس بات پر راضی رہ کہ لوگ تجھے عقلمند کی جگہ بے عقل کہیں

یعنی لوگوں کا یہ حال ہے عقلمند کو بے عقل اور بے عقل کو عقلمند کہتے ہیں
آج دیکھ لیں اینکر,صحافی, سیاست دان, بیوروکریٹ, وکیل,جج,ڈاکٹر سب بے عقل ہیں اور سب سے زیادہ عقل والوں ( یعنی علماء) کو بے عقل کہتے ہیں

دنیا دار بے عقل ہی ہے خواہ سائنس دان ہو اور دین دار عقلمند ہی ہے خواہ فقیر و مسکین ہو
جو اللہ رب العالمین کی رضا و غضب کو نہ سمجھے نہ اس کے تقاضوں پر عمل کرے اس سے بڑا کون احمق ہے ؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top