العیاذ بالله

المزاح_و_الظرافت 48

بنو امیہ کے کے دورِ حکومت کے بعد جب عباسی خلفاء آئے تو انہوں نے اپنے لیئے منفرد القاب کا انتخاب کیا
ایک شوہر نے بیوی کو کہا خلفاء عباسیہ کے القاب مخلتف و منفرد ہوتے کوئی المعتصم بالله کوئی واثق بالله کوئی المسترشد بالله تھا
بتاؤ اگر میں اس دور میں ہوتا میرا کیا لقب ہوتا
بیوی بیچاری اس شوہر سے جلی بُھنی بیٹھی تھی کہنے لگی
آپ کا لقب دو میں سے ایک ہوتا العیاذ بالله یا الشکوی لله
بیوی عمل کا بہترین ردِ عمل ہوتی ہے
بیوی وائرس کا اینٹی وائرس بھی ہے
بیوی ایک ایسا ریموٹ ہے جس میں شوہر کے ہر مزاج کو سنوارنے بگاڑنے کا بٹن ہے
اچھی خاصی طبعیت کا ستیاناس بھی کر دیتی ہے اور اور بری کیفیت کو لمحوں میں خوشگوار بھی کر دیتی ہے
آپ مذکورہ بیوی کو دیکھ لیں بیچارے شوہر کو خود ساختہ خیالی خلیفہ بھی نہیں بننے دیا اور العیاذ بالله کی صدا لگا دی 😅
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top