ذاتی_مطالعہ 144
ایک شخص نے مولا علی کے غلام قنبر کو گالی دی
مولا علی نے پکار کر فرمایا
اے قنبر
گالی دینے والے کو چھوڑ دے اور اس سے منہ پھیر لے
کیونکہ یہ کام رحمن تبارک و تعالیٰ کو راضی کرنے والا اور شیطان کو غضبانک کرنے والا اور گالی دینے والے کی پکڑ کرنے والا ہے کیونکہ احمق انسان کی پکڑ سکوت اختیار کرنے سے بہتر کسی شے سے نہیں کی گئی
« الجامع لاحکام القرآن »
یعنی احمق کی بات سن کر منہ پھیرنا اور اس کی بات کا جواب نہ دینا اس احمق پر پہاڑ گرا دینے سے زیادہ سخت ہوتا ہے
کیونکہ احمق چاہتا ہے کہ مجھے جواب دے اور آپ اسے قابلِ جواب ہی نہ سمجھیں تو وہ جل بھن کر رہ جاتا ہے
میرا عرصہ دراز سے یہ عمل ہے اپنا مدعا بیان کر دیا جائے اور جہلاء کے کمنٹ و طعنے پڑھ کر مسکرایا لیا جائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
