فقہ سیکھنے کا مقصد

ذاتی_مطالعہ 145

ربیع بن خثیم نے فرمایا

تفقه ثم اعتزل
فقہ سیکھو پھر تنہائی اختیار کر لو
« کتاب العزلة »
فقہ سیکھنے کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ دین سمجھ کر اپنی آخرت درست کریں

مگر یہاں لوگوں نے دین سمجھ کر مناظرے کرنا اور شہرت پانا تفقہ سمجھ رکھا ہے
اکابر ائمہ نے فقہ سیکھ کر خلوت اختیار کرنا چاہی مگر کسی نہ کسی سبب سے خلوت ترک کردی
جبکہ ہمارے ہاں خلوت کو خیال ہی نہیں آتا
علماء کی طویل فہرست مرتب ہو سکتی ہے جنہوں نے اول اول فقہ سیکھ کر گوشہ نشینی اختیار کی تھی
مگر ہمارے ہاں دورانِ طالب علمی ہی یہی ذہن دیا جاتا ہے کہ فلاں شہرت والا کام کرنا ہے تو فلاں میدان سجانا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top