اسلامی_طرزِتربیت 42
کسی نے ابو جہل سے پوچھا
ہجرت کی رات تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کیوں نہیں پکڑ سکے؟
وہ پورے شہر کے درمیان سے کیسے نکل گئے؟
اور تم نے ان کے گھر میں گھس کر دروازہ توڑ کر کر ان کو کیوں نہ پکڑا؟
ابو جہل باوجود روئے زمین کا سب سے بڑا کافر ہونے کے کہنے لگا
اگر میں ایسے کرتا تو
لوگ کہتے کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا دروازہ توڑ کر ان کے گھر کی بے حرمتی کی اور انکی بیٹیوں کو خوف زدہ کیا
اسی مروت کی وجہ سے دروازہ توڑنے والی مذموم حرکت نہیں کی تھی
وہ بدتر کافر ہونے کے باجود اپنے دشمن کے گھر کی چادر و چار دیواری کا احترام کرتے تھے
مگر یہاں مسلمان کہلانے والے بلکہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگانے والے
مسلمان ملک کے حکمران ہونے والے
اور مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہونے والے پولیس والے
مسلمان علماء کے گھروں کی چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ذرہ بھر نہ شرماتے نہ ہچکچاتے ہیں
بلکہ یہاں تو مدارس و مساجد کے تالے توڑ کر جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوجاتے ہیں
ایسے لوگ ابو جہل سے بھی بدتر ہیں اگرچہ مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے پھریں
اگرچہ صدقہ و خیرات و نمازیں پڑھتے نظر آتے ہوں
ان کا ضمیر کیسے مان جاتا ہے ؟
جو اللہ کے گھروں اور مسلمانوں کے گھروں کی حرمت کا لحاظ نہیں کرتا وہ ابو جہل سے بد تر انسان ہے
ایسی پارٹی کی حمایت میں کھڑا ہونے والا , ان کی رکنیت کا دم بھرنے والا , ان کی حمایت میں بولنے والا کل قیامت میں ان کے ساتھ ہی کھڑا ہوگا
جو آج جس کا حامی ہے کل قیامت میں اسی کے ساتھ اس کا حشر ہوگا
لہذا کل قیامت میں ظالموں کی صف میں کھڑا ہونے سے بچنا ہے تو ایسوں سے دور رہیں
کسی بھی دنیاوی پارٹی کی حمایت سے باز رہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
