آپ میں قوتِ تاثیر ہے یا قوتِ تاثر

ذاتی_مطالعہ 120

شیخ نور الدین جارحی کبار علماء سے ہیں
انہوں نے فرمایا
میں محسوس کرتا ہوں میری عقل کم ہوگئی ہے
پوچھا گیا
کیسے کم ہوگئی؟
فرمایا

دن میں بچوں کے ساتھ بیٹھتا ہوں اور رات خواتین کے ساتھ ہوں تو میری طبعیت نے ان سے ان کے عادات و اطوار چوری کر لیئے ہیں
{ العھود المحمدیہ لامام شعرانی }
یعنی دن میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو علم سکھاتا ہوں تو ان کی صحبت و طبعیت کا اثر اور رات میں بیوی اور بچیوں کے ساتھ ہوتا ہوں تو ان کی طبیعت و عادت کا اثر مجھ پر پڑ رہا ہے جس سے میری عقل خلط ملط ہوتی کا رہی ہے
ویسی عقل نہیں رہی جیسے ایک مرد کی صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک ہوتی ہے
اھلِ عرب کہتے ہیں
الطبائع سَرّاقة
طبیعتیں بہت چوری کرنے والی ہوتی ہیں
یعنی کسی کے پاس کچھ دیر بیٹھ جائیں تو اس کا اثر آپ پر ضرور پڑے گا یا آپ اپنا اثر ضرور چھوڑیں گے
ابن خلدون نے کہا
کمزور طبعیت کسی کا اثر جلد قبول کرتی ہے
عورتوں میں قوتِ اِنفعال ہوتی ہے جبکہ مردوں کی شان قوتِ فَعل ہے
اسی لیئے خواتین جلد متاثر ہوجاتی ہیں
مرد قوتِ تاثیر منبع جبکہ خواتین قوت تاثر کی مالکہ ہوتی ہیں
ولہذا جو مرد خواتین کی ہمنشینی زیادہ اختیار کرے گا وہ بھی جلد متاثر ہونے والا بن جائے گا
اور جو عورت مردوں کی صحبت میں زیادہ رہے گی وہ قوت تاثیر سے لبریز ہو جائے گی
آپ غور کریں آپ جلد متاثر ہوتے ہیں یا زیادہ متاثر کرتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top