آپ جنت میں کس سے ملنا چاہتے ہیں

اسلامی_طرزِتربیت 83

ایک مالدار آدمی کا بیان ہے
اس کے دوست نے بتایا فلاں جگہ کچھ معذور بچے ہیں جن کو کچھ تعداد میں وہیل چیئر کی ضرورت ہے
لہذا میں نے دوست کو مطلوبہ تعداد کی وہیل چیئر لے دی دوست نے کہا آپ خود ساتھ آئیں تاکہ بچوں کو دیکھ سکیں
میں اس کے ساتھ چلا گیا اور بچوں کو وہ وہیل چیئر پیش کیں بچے بہت خوش ہوئے اور میرے ارد گرد گھومنے لگے
میں نے ان کے چہرے کی خوشی محسوس کی پھر ایک بچہ میرے قریب آیا اور میری کمر کے ارد گرد ہاتھ ڈال کر لپٹ گیا اور مجھے دیکھنے لگا
میں نے کہا بیٹا کیا کچھ اور چیز بھی چاہیئے ؟
بچے کا نہیں
پھر بچے نے ایک جملہ کہا جس کی تازگی نے مجھے وہ خوشی دی جو میں بیان نہیں کر سکتا
بچے نے کہا
میں آپ کو اس لیئے غور سے دیکھ رہا ہوں تاکہ کل جنت میں جب آپ کو دیکھوں تو پہچان لوں اور رب العالمین کی بارگاہ میں آپ کا نام پیش کر سکوں

الله الله
بچے کا پیارا سا انداز اور بہت بڑی بات
ایسے بہت سے لوگ ہوتے ہیں جو آپ سے جنت میں ملنا چاہتے ہیں اور وہاں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں
لہذا مسلمانوں کے بچوں کی خدمت کریں , مسلمان مَردوں اور خواتین کی فریاد رسی کریں تاکہ آپ کے لیئے نجات کا سبب بن جائیں
کئی دل ایسے ہوں گے جنہیں آپ نے خوش کیا وہ آپ سے جنت میں ملنا چاہیں گے
کسی کو آپ سے محبت ہے کسی سے آپ کو محبت ہے کسی پر آپ نے احسان کیا کسی کا آپ نے بھلا کیا
کچھ لوگ اس دنیا میں کچھ دیر یا لمحہ بھر کو ملتے ہیں اپ ان کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور دل ہی دل میں تمنا رکھتے ہیں کہ ہمیشہ کی زندگی میں ان سے ملاقات ضرور کریں گے
آپ سوچیں آپ کس سے جنت میں ملنا چاہتے ہیں؟؟؟
اللہ ربّ العزت ہمیں ہمارے پیاروں سے جنت میں ملائے اور وہاں مل بیٹھنے کی سعادت عطاء فرمائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top