قبر پر پیشاب

اسلامی_طرزِتربیت 82

ایک عربی نوجوان نے بیان کیا کہ اس کا دوست ہر وقت نیٹ استعمال کرتا تھا
اور کئی ویب سائٹس پر فلمیں ڈرامے گانے وغیرہ اپلوڈ کرتا تھا

میں اس کو سمجھاتا تھا کہ اپنے لیئے عذاب کا سامان کیوں جمع کر رہے ہو ؟
مگر وہ دنیا کی رنگینیوں میں کھویا ہوا تھا
ایک دن اچانک کسی حادثے میں اس کی موت ہوگئی
وہ جیسا بھی تھا میرا دوست تھا میں نے بہت کوشش کی کہ اس کی ویب سائٹس وغیرہ کا پاس ورڈ تلاش کروں اور سب فلمیں ڈرامے اور خواتین کی تصاویر و ویڈیوز ڈیلیٹ کر دوں تاکہ دوست کے لیئے گناہِ جاریہ نہ ہو اور اس کی بچت ہوجائے

مگر مجھے اس کا پاسورڈ نہ مل سکا
ایک دن اس کی والدہ نے انتہائی پریشانی کے عالم میں کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ کچھ بچے میرے بیٹے کی قبر پر پیشاب کر رہے ہیں

بے چاری ماں کو کیا معلوم تھا کہ یہ پیشاب اصل میں وہ گناہِ جاریہ ہے جو اس کا بیٹا شروع کر گیا تھا
ہمیں پاس ورڈ کا علم نہیں تھا کہ ھم اس جاری گناہ کو روک دیتے

ایسی ہزار ہار مثالیں بھری پڑی ہیں کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں گانے کے کلپ نامحارم کی تصاویر میوزک بھرے کلپ فیسبک ٹویٹر وٹس اپ وغیرہ ہر شیئر کرتے اور سٹیٹس وغیرہ لگا کر اپنے سر پر گناہِ جاریہ کا وبال سر اٹھاتے ہیں

میوزک بھرا فلم و ڈرامے کا کلپ جہاں جہاں جائے گا جتنے لوگ دیکھیں گے ان سب کا گناہ ان کو تو ملے گا ان سب کے گناہ کے برابر اپلوڈ کرنے والے کو گناہ ملے گا

اے مسلمان اپنے کمزور جسم , نازک بدن پر رحم کر نہ عذاب قبر سہ پائے گا نہ حشر کی سختی نہ جہنم کا عذاب جھیل پائے گا
جوانی کی مستی, صحت کا غرور ایک حادثے کی مار ہے
پھر کہا جاتا ہے ابھی تو یہاں سے جا رہا تھا حادثے میں مر گیا
اپنے پیچھے نیک اعمال کا صدقہ چھوڑ جائیں نہ کہ جاری گناہ چھوڑ جائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top