آپ اسلام و مسلمان ہونے پر شرمندہ ہیں؟

اسلامی_طرزِتربیت 143

میں نے غور کیا ہے کہ
بے شمار لوگوں کو اپنے اسلام و مسلمان ہونے پر شرمندگی ہوتی ہے
وہ لوگ جو سائنس کو قرآن و حدیث کے مقابل لا کر قرآن و حدیث کی ہر بات کو سائنس کے مطابق کرنا چاہتے ہیں
اصل میں وہ اندر سے مسلمان ہونے پر شرمندہ ہوتے ہیں کہ اگر کوئی اسلامی بات سائنس کے اصولوں پر پورا نہ اتر سکی تو ہم کسے منہ دکھائیں گے ؟
وہ لوگ جو قرآن و حدیث پر بلا چوں چراں آمنا و صدقنا نہیں کہتے اور بوکھلا کر ہر آیت کو سائنس سے ثابت کرنا چاہتے ہیں وہ اسلام پر شرمندہ ہیں
اور اسلام کو جدید کرنا چاہتے ہیں
ایک بد بخت کو اللہ کی قدرت پر یقین نہیں کہ وہ سورج و چاند کو زمین فلیٹ ہونے کی صورت جہاں مرضی سے نکالے
کیا وہ مسلمان ہے؟
°°° جب ذکر اللہ رب العالمین کی قدرت کا ہو تو ایمان والا دل جھک جاتا ہے °°°
اور بے ایمان و ملحد دل ٹھٹھا کرتا ہے
یہی لوگ اپنے مسلمان ہونے اور اپنے اسلام پر شرمندہ ہیں جو ہر دینی شے کو سائنس پر تولتے ہیں
جی ہاں
جو اسلامی لباس پر شرمندہ ہے وہ اسلام پر شرمندہ ہے
جو اسلامی شعار (داڑھی برقع) پر شرمندہ ہے وہ اصل میں اسلام پر شرمندہ ہے
جو سائسندان کی مادی ترقی سے مرعوب ہے وہ اپنے مسلمان ہونے اور اپنے اسلام پر شرمندہ ہے
جو یورپ و امریکہ کے ٹرپ تو فخر سے کرتا ہے مگر مکہ پاک اور مدینہ منورہ کے لیئے تڑپتا نہیں وہ اسلام پر شرمندہ ہے
جو انگریزوں کے سائنسدانوں سے مرعوب ہے مگر اولیاء کرام کا ذکر اسے قدامت پسندی لگتا ہے وہ اسلام پر شرمندہ ہے
اسلام آزاد دین ہے اور یہ مسلمان کو آزاد فکر بناتا ہے اور جو اسلام لانے کے بعد بھی سائنس و دیگر مذاہب سے متاثر ہے وہ اسلام پر شرمندہ ہے
ادخلوا فی السلم کافۃ
اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ
پر جب عمل ہوگا آپ کی روح و آپ کا دل ہر طرح کی غلامی سے آزاد ہوگا
فی زمانہ سائنس کا غلام شیطان کا غلام ہے
اسلامی شعار و نشان و لباس و وضع قطع اور اسلامی نظریات کو دجالی سائنس سے مرعوب ہوئے بغیر ماننا آج بڑا جہاد ہے
••• شاید یہی معنی ہے اس حدیثِ مبارکہ کا کہ مسجد نمازیوں سے بھری ہوگی مگر ان میں مسلمان کوئی نہیں ہوگا کیونکہ وہ دجالی سائنس سے مرعوب اور اندر سے اسلام پر شرمندہ ہوں گے •••
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top