مایوس کیوں ہیں

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 80

عندما تقرر أن تبدأ الرحلة سيظهر الطريق

جب آپ فیصلہ کر لیں کہ سفر شروع کرنا ہی کرنا ہے تو راستہ خود ظاہر ہو جائے
‏❗ الرومي ❗
انسان کوشش کرے تو ہزار رستے لاکھ اسباب پیدا ہو جاتے ہیں
الله رب العالمین فرماتا ہے
أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ
بے شک میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کا ضائع نہیں کرتا مرد ہو یا عورت ہو
کتنی صاف بات ہے نا
پھر انسان محنت و کوشش کے بعد حاصل نہ ہونے کی صورت مایوس کیوں ہوتا ہے ؟
اس کا بدلہ ضرور ملے گا خواہ آپ کو نظر آئے یا نہ آئے
دوسری جگہ فرمایا
وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ
اور جو ہماری راہ میں کوشش کرتے ہیں ہم ضرور ان کو اپنے رستے دکھا دیں گے
ایک رستہ نہیں کئی رستے دکھا دیئے جائیں گے
پھر مایوسی اور بے قراری کیوں
بس صبر نہیں ابھی اپ کے مسائل حل ہونے کا وقت نہیں آیا ہے
اے رضا ہر کام کا اک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top