عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 79
لن يصل إليك إلا من يحمل في روحه شيئًا من روحك
تجھ تک صرف وہی پہنچ پائے گا جو اپنی روح میں تیری روح کا کچھ حصہ اٹھائے رکھتا ہے
❗ الرومي ❗
یعنی تیری روح پر لگے زخم اپنی روح پر محسوس کرے
تیرے دکھ تقسیم کرے
تیرے درد بانٹے
اپنا بنا لینا یا اپنا کہہ دینا آسان ہے
اصل اپنا وہ ہے جو آپ کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھے
آپ کے دل کی وحشت و ویرانی کو اپنے دل میں محسوس کرے
جو ایسا ہو وہ آپ تک بہر صورت پہنچ جائے گا اگرچہ آپ کوہِ قاف میں ہوں یا کیلاش کی چوٹی پر یا سمندر کی گہرائی میں ہوں
وہ آپ تک پہنچ کر دکھ مٹا دے گا
اور آپ جہاں بھی ہوں آپ کی پکار آپ کا محبوبِ حقیقی سنتا ہے اور آپ کے غم مٹا دیتا ہے
اسے پکارنے سے نہ تھکیں نہ مایوس ہوں
سیدمہتاب_عالم# ✍️
