دل کو مٹی کا بنائیں فولاد کا نہیں

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 53

عندما أخبرتُه أنَّ قلْبي من طِين سَخر منّي لأنًّ قَلبه مِن حدِيد قريباً ستمطِر سيزهِر قلبِي و يصْدأ قلْبه

جب میں نے اسے بتایا کہ میرا دل مٹی کا ہے تو اس نے میرا مذاق اڑایا
کیونکہ اس کا دل فولاد کا تھا
عنقریب بارش برسے گی تو میرا دل فصلِ بہار سے کِھل اٹھے گا اور اس کا دل زنگ آلود ہو جائے گا

❗ التبريزي❗

اپنا دل مٹی کا رکھیں
کہ آنسؤں کی بارش اسے زرخیز بناتی ہے پھر اس پر باغ کِھلتا ہے اور باغ میں پھول اُگتے ہیں یوں مٹی کا دل گلزار بن جاتا ہے
دل کو فولاد نہ بنائیں کہ جب بارش برستی ہے تو لوہے کو زنگ لگ جاتا ہے
کسی شے کی قیمت میں اس کے اول اول کا اعتبار نہیں کرنا چاہیئے بلکہ آخر آخر کا اعتبار کریں کہ اس کا انجام کیا ہوگا
اور دل کو مٹی بنائیں کہ مٹی میں نرمی ہے اور شریعت کو نرمی بڑی پسند ہے
ہمارے پیارے رب العالمین نے ہمیں مٹی سے بنایا ہے اور اسے مٹی کی طرح ہمارا بچھا رہنا پسند ہے
اسے راضی رکھنے کے لیئے بس جھکتے جائیں اُس کی مخلوق خاص جماعتِ مسلمین سے مٹی کی طرح نرم رہیں کیونکہ یہی اس کی محبت کا رستہ ہے

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top