میرا رب میرا حبیب ہے

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 51

حدیثِ قدسی میں ہے
اللہ رب العالمین فرماتا ہے
إن تابوا إليَّ فأنا حبيبهم و إن لم يتوبوا فأنا طبيبهم أبتليهم لأخفف عنهم ثُم أشفي أوجاعهم
اگر میرے گناہ گار بندے توبہ کریں تو میں ان کا حبیب ہوں اگر توبہ نہ کریں تو میں ان کا طبیب ہوں
میں بندوں کو مصیبت میں مبتلاء کرتا ہوں تاکہ ان کے گناہ کا بوجھ ہلکا کروں پھر ان کے دکھوں کی شفاء دیتا ہوں
الله الله
ہمارا رب کتنا کریم کتنا رحیم ہے
وہ ہم سے محبت بھی کرتا ہے اور ہمارے مرضوں کی شفاء بھی دیتا ہے
ہم اس کے بھگوڑے بندے ہیں جو اس سے بھاگ کر اسی کی جناب میں پناہ لیتے ہیں اور وہ پناہ دے دیتا ہے
پہاڑ جیسے بھاری , سمندر جیسے وسیع ہمارے گناہ معاف کر دیتا ہے
فاشھدوا علی شھادتی
اشھد ان لا الہ الا الله وحدہ لا شریک لہ و اشھد ان محمد عبدہ ورسولہ
صلی اللہ علیہ وسلم
میرے ایمان پر گواہ رہیں
رب العالمین کی بندگی کے اقرار پر گواہ رہیں
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top