زخم نور ہیں

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 36

‏الجرح هو المكان الذي يدخل منه الضوء إلى أعماقك

زخم وہ جگہ ہے جہاں سے روشنی تمہاری روح کی گہرائی میں اترتی ہے
❗ الرومي ❗
یعنی بظاہر تو یہ زخم ہیں مگر یقین کریں اصل میں روح تک روشنی پہنچانے والے روشندان ہیں جہاں سے نور چھن چھن کر روح میں اترتا ہے

میرا ہر داغِ دل کم نہیں چاند سے
روشنی میرے گھر سے کہاں جائے گی

لہذا اپنے زخموں کو زحمت نہیں نعمت سمجھیں
اور کسی کو زخمی دل دکھا کر ان زخموں کا نور ختم نہ کریں
جی ہاں مخلوق کو بتانے سے یہ نور نار بن جاتا ہے
جس کا دل زیادہ چھلنی ہوگا وہ انوار و تجلیات کا زیادہ حصہ پائے گا
✍️ سیدمہتاب_عالم#

Scroll to Top