عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 35
ليس لك من الأمر شيء ما عليك إلا السعي وما شاء الله كان وما لم يشأ لم يكن
تمہارے اختیار میں کچھ نہیں ہے تم پر صرف کوشش کرنا ہے! ہوگا وہی جو الله چاہے گا اور جو اس نے نہ چاہا وہ نہیں ہو سکتا
❗ الرومی ❗
لہذا اپنی چاہت کو اس کی رضا کے تابع کر دو دل نہایت سکون پائے گا
نہ مصیبت زیادہ غمزدہ کرے گی نہ مسائل حیران کریں گے
کیونکہ جس کا الله رب العزت پر بھروسہ ہو وہ پریشان نہیں ہوتا
اگر تمہارے معاملات تمہاری ماں کے سپرد کر دیئے جائیں تو آپ پریشان ہوں گے ؟
الله وحده لا شريك تو تم سے تمہاری ماں سے بہت زیادہ محبت فرماتا ہے پھر متردد و حیران و پریشان کیوں ہو ؟
جب مشکل آئے تو کہ لیا کریں
ربی الله
میرا رب تو الله ہے
✍️ سیدمہتاب_عالم#
