ہزار زبانیں

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 34

أن لي ألف لسانٍ صارمٍ لكني في وصفك ألْكنُ

میرے پاس ہزار قسم کی تیز زبانیں ہیں مگر میں تیرے وصف و کمال بیان کرنے میں لکنت زدہ ہو جاتا ہوں.
❗ الرومي ❗

یعنی میں اچھا شاعر , بہترین الفاظ کہنے کا ماہر ہوں مگر ایک تو ہے کہ تیرے اوصاف و کمال بیان کرنا میرے بس سے باہر ہے
میرا ہر ہر بال زبان بن جائے تو بھی تیرے وصف و کمال کو بیان کرنے سے کلیتاً عاجز ہیں
کیونکہ تو ہر خوبی کا جامع ہر وصف کمال سے متصف ہے
میں جو سب سے اچھا کلمہ کہ سکتا ہوں وہ تیری یکتائی کی گواہی ہے
لا الہ الا الله
اور تیرے محبوب کی غلامی کا اقرار ہے
محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم
تیری بارگاہ میں بس یہی لے کے حاضر ہو سکتا ہوں
تو معبود ہے تیرا محبوب میرا محبوب ہے
✍️ سیدمہتاب_عالم#

Scroll to Top