عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 23
وحين علموا أن فيك من عفو يوسف رموك في البئر كثيراً
جب لوگ تم میں یوسف علیہ السلام کا سا در گزر دیکھیں گے تو کنویں میں بار بار گرائیں گے
❗ الحلاج ❗
کیونکہ اس پر فتن دور میں جو شریعت پر سخت پابند ہوگا وہ لوگوں کو عجیب نظر آئے گا
اور لوگ اس سے عجیب سلوک کریں گے!
یہی غربت ہے جس کے بارے حدیث پاک میں فرمایا
طوبی للغرباء
پردیسیوں کے لیئے خوشخبری ہو
دوسری روایت میں ہے
موت الغریب شھادۃ
پردیسی کی موت شہادت کی موت ہے
یعنی وہ جو شریعت پر سختی سے قائم ہو وہ اپنے ہی گھر بار محلے شہر میں یوں ہوتا ہے گویا کسی دوسری دنیا سے آیا ہو
اب اگر ایسا بندہ گھر میں بھی مر جائے تو پردیسی ہوکر مرا اور اس کی موت شہادت کی موت ہے
طوبی للغرباء
ہے کوئی غریب الوطن
ہے کوئی مسافر ہے کوئی پردیسی.
بلکہ سب ایک ہی رنگ میں رنگے ہوئے ہیں اور وہ رنگ دنیا داری کا رنگ ہے
طوبی للغرباء
ہے کوئی راہِ حق کا مسافر جو قریہ قریہ گھومے اور اسی کی تلاش میں پاؤں زخمی کرے
طوبی للغرباء
ہے کوئی جو عفو رحم میں اس کی صفات کا مظہر ہو اور دشمنوں کو بار بار معاف کرے
طوبیٰ للغرباء
✍️ سیدمہتاب_عالم#
