کیوں پریشان ہو ؟

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 3

اے بے چین روح
اے دلِ مضطرب
اے منتشر خیال
اے بے بس و بے حال
کان لگا کے سن

اِنّ اللهَ لا يخذلُ قلباً لجأ اليه
بے شک الله اُس دل کو رسوا نہیں کرتا جو دل اس کی پناہ میں جاتا ہے
دنیا کی گھبراہٹوں, مصیبتوں, آفتوں سے ہار جاؤ تو اپنے آپ کو اپنے رب کے حوالے کر دو
توحید کا اقرار کیا ہے نا تو دل و دماغ اور روح و جسم سب اپنے رب العزت کی بارگاہ میں جھکا دو
ایمان رکھو کہ آسمان سے غموم و آلام کی بارشیں وہی برساتا ہے تو وہی سکینہ و راحت نازل کرے گا
توحید کو یوں مضبوطی سے تھامو کہ ہر خیر و شر کے بارے ایمان ہو میرے رب العزت کی طرف سے ہے
اُس سے عشق کا تقاضا ہے کہ ذرہ بھی اسی سے مانگو اور پہاڑ بھی اسی سے مانگو
کیونکہ وہ فعال لما یرید ہے
وہ علام الغیوب ہے
وہ مالکِ مطلق اور خالقِ کل ہے

تم نے بت یا کسی بے اختیار کو رب نہیں مانا وہ رب العالمین ہے
وہ قادرِ مطلق ہے وہ تمہارا محبوب ہے وہ تمہارا معبود ہے
تم اس سے سات زمین مانگ لو وہ دے دے اس کے خزانوں میں ذرہ بھر کم نہیں ہوگا
اپنی عقل کے مطابق نہیں اس کی شان کے مطابق مانگا کرو
اُس سے اُس کی محبت مانگا کرو!
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top