« تم جَلا دو وہ جِلا دے گا »

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 2

راہِ حق میں دل تو کیا پتھر بھی جل جاتے ہیں

یقین کیجئے اس راہ میں جَلا ہوا سلامت سے کروڑ گنا قیمتی ہے

جلنا سیاہی لاتا ہے اور تجلی کی ایک قسم سیاہ بھی ہے

دل جو جل کر سیاہ راکھ بن جائے اسی سیاہی سے روشنی یوں پھوٹے گی جیسے رات سے دن پھوٹتا ہے

اُس کی بارگاہ کا مریض دنیاوی صحت مندوں سے کروڑ درجہ بہتر ہے
دل کو اس جناب میں توڑیں چنگاری نکالیں آگ بھڑکائیں اور جَلا دیں
وہ فرماتا ہے
.أنا عند المنكسرة قلوبهم من أجلي
جو میری محبت میں ٹوٹے مَیں ان دِلوں کے پاس رہتا ہے

یعنی میری خاص عنایت ٹوٹے ہوئے دل والوں پر ہوتی ہے

دل کو توڑیں جلائیں راکھ بنائیں ہوا میں اڑائیں اِس دل کا مالک اسے لوحِ محفوظ کا آئنیہ بنا دے گا
پھر اس دل میں ماکان و مایکون (جو ہوچکا اور جو ہوگا) سب ظاہر ہو جائے گا
!بس آپ اس کی یاد میں جَلا دیں وہ اس دل کو جِلا دے گا
✍️ #سید_مہتاب_عالم

Scroll to Top