اے الله عافیت والوں میں سے بنا دے

ذاتی_مطالعہ 161

حدیثِ مبارکہ میں ہے
إن لله عز وجل عبادا يضن بهم عَن البلاء يحييهم في عافية ويميتهم في عافية ويدخلهم الجنة في عافية
الله رب العزت کے کچھ بندے ایسے بھی ہیں کہ رب العالمین جن کو بلاؤں سے بچاتا ہے اُنہیں عافیت میں زندہ رکھتا ہے اور عافیت میں موت دیتا ہے اور ان کو عافیت کے ساتھ ہی جنت میں داخل فرمائے گا
دوسری روایت میں ہے
إن لله عبادا يضن بهم عَن القتل يطيل أعمارهم في حسن العمل ويحسن أرزاقهم ويحييهم في عافية ويقبض أرواحهم
في عافية على الفرش ويبعثهم في عافية فيعطيهم منازل الشهداء
الله رب العزت کے کچھ بندے ایسے بھی ہیں کہ جن سے قتل روکتا ہے اچھے عمل میں اُن کی عمر طویل فرماتا ہے اور ان کو بہترین رزق دیتا ہے اور ان کو عافیت میں زندہ رکھتا ہے اور عافیت کے ساتھ زمین پر ان کی روحیں قبض فرماتا ہے اور قیامت کے دن عافیت کے ساتھ اٹھائے گا اور ان کو شہداء کا مقام دے گا
الطب النبوی لابی نعیم اصفہانی
یہ اُس کی کرم نوازی ہے
اُس کی بارگاہ میں دعاء ہے وہ ہمیں ان میں سے بنا دے
وہ خالق ہے مالک ہے فعال لما یرید ہے
اگر مجھ سے سیاہ کار کو بلا حساب بخشش دے تو اس کا کیا جائے گا
کھربوں کھروں مخلوقات میں سے میں ایک ذرہ ناچیز ہوں میں تھا نہیں تو مجھے اُس نے کیا ہے اور اب وہ مجھے عافیت والوں میں سے کر دے یہی دعاء ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top