اسلامی_طرزِ_تربیت 249
ایک شیر نے گدھوں سے بھرے میدان میں حملہ کیا
سارے گدھے بھاگ گئے مگر ایک گدھا اتنا خوف زدہ ہوا کہ بھاگ نہ سکا اور ڈر سے رینکنے لگا
شیر رک گیا اور واپس پلٹنے لگا
گدھا سمجھا کہ شیر ڈر گیا تو وہ اس کے پیچھے بھاگنے لگا
کئی میدان ایسے گزرے کہ شیر آگے آگے اور گدھا پیچھے پیچھے تھا کہ اچانک ایک میدان میں پہنچتے ہی گدھے کو احساس ہوا کہ وہ شیروں کے گروہ میں پھنس گیا ہے
گدھا کہنے لگا
مجھے یقین ہے میں مرنے والا ہوں بس مجھے ایک بات بتا دیں
جس بذدل بادل شیر کو میں یہاں تک بھگا کے لایا ہوں اس نے مجھ سے مقابلہ کیوں نہیں کیا؟
وہ شیر ہنسنے لگا اور کہنے لگا
احمق گدھے میں تم سے ڈرا نہیں تھا
میں تو اپنے دوستوں کی تازہ گوشت سے دعوت کرنا چاہتا تھا اور تم گدھوں کا جھنڈ یہاں سے بہت دور تھا
اس وجہ سے میں تمہیں وہاں سے یہاں لایا ہوں
نتیجہ کیا نکلا ؟
کسی کے بارے فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں ورنہ آپ مشکل میں پڑ سکتے ہیں
اگر کوئی علم و فضل, طاقت و منصب میں آپ سے بڑا ہے پھر بھی آپ کو سہ رہا ہے تو یاد رکھیں آپ برے انجام کی طرف جا رہے ہیں
خود کی حیثیت و اوقات پہچانیں اور *حد پار نہ کریں* اگر وہ گدھا اپنی اوقات پہچانتا تو خود کو موت میں منہ کہ دھکیلتا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
