نیک کاموں کی عادت کیسے ڈالیں

اسلامی_طرزِ_تربیت 250

امام اجل مجتہدِ مطلق محمد بن ادریس الشافعی فرماتے ہیں
من سمع بأذنه صار حاكيًا ومن أَصْغَى بقلبه كان واعيًا ومن وَعظَ بفعله كان هاديًا
جس نے کان سے سنا وہ محض آگے حکایت کرنے والا ہے اور جس نے دل سے سنا وہ یاد رکھنے والا ہے اور جس نے عمل سے کام لیا وہ ھدایت پانے والا ہے
« مناقب الشافعي للبيهقي ج ٢ ص ١٩٧ »

علم عمل کے لیئے ہے محض سن کر آگے پہنچانے کے لیئے نہیں ہے
• علم عمل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سنن و مستحبات کا مطالعہ کریں
حرام و مکروہات پڑھیں
پھر اسی دن سے ان پر عمل کریں
سنتوں پر عمل کریں اور ممنوعات سے بچیں
• کوئی فضیلت والی بات پڑھیں تو اسی دن عمل کر لیں
بے علموں کی صحبت سے اجتناب کریں تو ضروری ہے بے عملوں کی صحبت سے کوسوں دور ہو جائیں
• رات کو حساب لگائیں آج کتنی نیکیاں کی ہیں اور کتنے گناہ کیئے ہیں
ہر گناہ پر قبر میں سانپ بچھو اور آگ کا شعلہ آئے گا
• دن بھر میں سوشل میڈیا سے کم از کم چھ سے آٹھ گھنٹے دور رہیں

• جنت و دوزخ کے بارے روز پڑھیں قبر و حشر کے بارے یومیہ مطالعہ کریں
اس کے لیئے شرح الصدور بہترین کتاب ہے
• کوئی نیکی کریں تو الحمد لله پڑھیں
گناہ کریں تو استغفار اور چند بار درود شریف پڑھیں
• نفس کی ہر بات کا خلاف کریں
دنیا کے جس کام کا نفس کہے اس کا الٹ کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top