عشاق و محبین

الحب_و_العشق 49

ضمرہ بن ربیعہ نے فرمایا
إِنَّ فَرَحَ إِبْلِيسَ إِذَا فَسَدَ بَيْنَ الْمُتَحَابِّينَ كَفَرْحِهِ حِينَ أُخْرِجَ آدَمَ مِنَ الْجَنَّةِ

شیطان جب دو محبت کرنے والوں کے بیچ فساد برپا کر دیتا ہے تو ایسے خوش ہوتا ھے جیسے آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا جانے پر خوش ہوا تھا
{ مساوی الاخلاق للخرائطی}

اے اھلِ محبت ہمیشہ متحد و متفق رہو اور اس اتحاد کو جائز و حلال شکل دو
حرام و فضولیات سے بچتے رہو
جب اھلِ محبت ایک ہوتے ہیں تو شیطان جل بھن جاتا ھے

حدیث پاک میں ہے
لم یر للمتحابین مثل النکاح

دو محبت کرنے والوں کے لئیے نکاح سے اچھی کوئی شے نہیں ھے

اگر تم صبر کرو تو کثیر اجر پاؤ گے اگر جائز کرو گے تو بھی اجر و ثواب پاؤ گے
بس گناہ سے بچو اور پاکدامنی اختیار کرو
روایت میں ہے
جس نے عشق کیا اسے چھپایا پھر پاکدامنی اختیار کی اسی عشق میں گھل گھل کے مر گیا تو وہ شہید ہے
{تاریخ بغداد }
علماء نے اس کی شرح میں فرمایا
مراد ہے کہ جس سے محبت ہے اسے بھی نہ بتایا اور عشق کا بوجھ اکیلے اٹھایا پھر اس میں مر گیا تو شہادت کا اجر پائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top