دِلوں کے فاتح

الحب_و_العشق 48

عربی مقولہ ہے
كسب القلوب أولى من كسب المواقف
دِلوں کو جیت لینا مقام جیت لینے سے بہتر ہے
یعنی آپ دل جیت لیں مقام و منصب ہار جائیں
تو حقیقت میں یہ جیت ہے

بقول شاعر
ہم سے اک بار بھی جیتا ہے نہ جیتے گا کوئی
وہ تو ہم جان کے کھا لیتے ہیں ماتیں اکثر

چینی فلسفی نے کہا تھا
اگر تم پرندوں کی چہچہاہٹ سننا چاہتے ہو تو پنجرے نہ خریدو بلکہ درخت لگاؤ پرندے خود آجائیں گے
وہی مطلب کہ تم بحث جیت سکتے ہو مگر دل نہیں جیت پاؤ گے
اکثر یہی ہوتا ہے کہ عزیز ترین شخص سے دوری بحث و مباحثہ کی وجہ سے ہو جاتی ہے
لہذا آپ دِلوں کے فاتح بنیں جسموں کے نہیں
زبان کی طاقت سے ذہن مائل کر سکتے ہیں مگر دل نہیں کیونکہ دل تو دل کی طاقت سے مائل ہوتے ہیں
جن کے دل صاف ارواح شفاف ہوں ان میں نہ رد ہونے والی کشش ہوتی ہے
آپ نے دیکھا ہوگا بعض لوگ صورتاً حسین نہیں ہوتے پھر بھی جذب جی قوت رکھتے ہیں
عموماً ایسے لوگ ہنس مکھ , یکسوئی سے بات سننے والے , نرمی سے بات کرنے والے , صاف ستھرے رہنے والے ہوتے , سادہ طبعیت ہوتے ہیں
شوخ مزاج, اکھڑ طبیعت, بے پرواہ انسان میں کشش نہیں ہوتی
ایسے لوگ دِلوں کے فاتح نہیں بن سکتے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top