عشاق کے نذدیک رات افضل ہے

الحب_و_العشق 29

ابن رجب حنبلی فرماتے ہیں

مَن لَمْ يُشاهِد جَمالَ يُوسف لَمْ يَعرِف ما الذي آلَمَ قلبَ يعقوب
مَن لَمْ يَبِت والحُبُّ حَشْوُ فُؤَادِهِ
لَم يَــدرِ كَيــفَ تَفَتُّـتُ الأَكـبَادِ
جس نے حسنِ یوسف کا نظارہ نہیں کیا وہ دلِ یعقوب کے درد کو نہیں پہچان سکتا
علی نبینا و علیھما الصلوۃ و السلام
جس نے رات اس حالت میں گزاری کہ محبت نے اس کے دل کو گھیرا نہیں تو وہ کبھی نہیں جان سکتا کہ دل کیسے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں
❗لطائف المعارف لابن رجب حنبلی ❗
رات عشاق سے یوں باتیں کرتی ہے جیسے روح دل سے ہمکلام ہوتی ہے
عشاق رات کا یوں انتظار کرتے ہیں جیسے عاشق معشوق کا انتظار کرتا ہے
سیدی ابو سلیمان الدارانی فرماتے ہیں
أهل الليل في ليلهم ألذ من أهل اللهو في لهوهم ولولا الليل ما أحببت البقاء في الدنيا
رات کے عاشقوں کے نزدیک رات کھیل کود کرنے والوں سے زیادہ لذت والی شے ہے اور اگر رات نہ ہوتی میں دنیا میں زندہ رہنا گوارا نہ کرتا
کیونکہ رات محب کو محبوب سے ملاتی ہے جب سب سو جاتے ہیں تب یا تو محبوب پاس ہوتا ہے یا اس کی یاد جگاتی ہے
رات میں زندہ جسموں سے روحیں نکلتی ہیں اور محبوب کی تلاش میں نکل پڑتی ہیں
وہی خواب بن جاتا ہے
زمانہ سب سے بڑا مرھم ہے اور زمانے میں سے رات سب سے زیادہ مؤثر مرھم ہے
لہذا کسی غم میں پھنسے ہوں تو فوری ردِ عمل نہ کریں چند راتیں گزاریں پھر فیصلہ کریں
رات افضل ہے یا دن افضل ہے اس پر طویل کلام ہے
عشاق کے نذدیک رات افضل ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top