طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 147
ایک عالِم کو اتنا پختہ عقل ضروری ہے کہ زمانے کے فتنے میں بہ نہ جائے
دوسرے الفاظ میں عوام اور طلباء کی رسہ کشی میں کودنے والا یا عوام و طلباء کے کہنے پر کسی فتنے میں گرنے والا بدعقل عالم ہوتا ہے
حق بیانی یہ نہیں ہے کہ آپ حق پر ہیں تو صرف اپنی سنائیں بلکہ جب تک خود باطل کو نہ سنیں اُن کے دلائل کو خود نہ سمجھیں تب تک حق بیانی کرتے ہوئے رد نہ کریں
صرف اپنے *طلباء کے کہنے پر* قلم اٹھائیں اور لکھ دیں کیمرہ سیٹ کریں اور کلپ بنا دیں
یہ علمیت نہیں حماقت ہے
آپ اپنے طلباء کے ہاتھ میں بندر کی طرح ہیں جسے وہ مرضی سے نچاتے ہیں
آپ کے علم کا کیا فائدہ کہ آپ خود فتنے کو نہ سمجھیں بلکہ آپ کے طلباء اپ کو فتنے کا سمجھائیں
تحقیق سے انصاف اور علم سے عدل یہی ہے کہ آپ میدان میں ہوں نہ کہ کمرے میں بند آپ کو جو بھی خبر دی جائے اور آپ اس فتنے کا شکار ہو جائیں
• جانبین کے دلائل پڑھیں
• فتنہ اٹھنے کی بنیادی وجہ سمجھیں
• حتی المقدور وسیع قلبی سے کام لیں
• تنفیر سے نہیں تبشیر سے کام لیں
• حکمت بھرے الفاظ و انداز سے دور جاتے ہوئے کو قریب لائیں
• ایک چیز ہمیشہ یاد رکھیں کہ اسلام اس وقت غریب الوطنی سے گزر رہا ہے اور اس کی مضبوطی کے لیئے نیک و بد سب کو ساتھ رکھیں ورنہ کسی کو دور کریں گے وہ دور ہو گیا شیطان اسے اچک لے گا
ہمیں پکڑ پکڑ کے اسلام میں داخل کرنا ہے دھکے مار مار کے نکالنا نہیں ہے
جس میں اسلام کے لیئے یہ درد ہوگا وہ ملنے ملانے کی بات کرے گا ورنہ اپنے سوا سب کو اسلام سے نکال دے گا اور اسلام کمزور سے کمزور تر ہوتا چلا جائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
