کسے تحفہ دیں کسے نہ دیں

اسلامی_طرزِ_تربیت 244

سیدی سفیان ثوری فرماتے ہیں
إِنِّي لأَلْقَى الرَّجُلَ أَبْغَضُهُ فَيَقُولُ لِي كَيْفَ أَصْبَحْتَ؟ فَيَلِينُ لَهُ قَلْبِي فَكَيْفَ بِمَنْ أَكَلَ ثَرِيدَهُمْ وَوَطِئَ بِسَاطَهُمْ
میں آدمی سے ملاقات کرتا ہوں حالانکہ میں اس سے بغض رکھتا ہوں جب وہ مجھے کہتا ہے
آپ کیسے ہیں ؟
تو میرا دل اس کے لیئے نرم ہو جاتا ہے
تو اس کے لیئے کیا حالت ہوگی میں جس کا کھانا کھاؤں اور اس کے بستر پر آرام کروں ؟

❗أخبار الشيوخ وأخلاقهم ص ١٣٧ ❗
صرف حال احوال پوچھ لینے سے دل میں نرمی پیدا ہو جاتی ہے تو پاس بٹھا کے خدمت کرنے سے کتنی محبت بڑھتی ہوگی ؟
حدیثِ مبارکہ میں ہے
تَهادَوا تَحابُّوا
آپس میں تحفے لیا دیا کرو اس میں باہمی محبت بڑھتی ہے
❗ الادب المفرد ❗
حدیثِ مبارکہ میں ہے
ثلاثٌ لا تُرَدُّ الوسائدُ والدُّهْنُ واللبنُ
تین چیزوں واپس نہیں کی جاتی
تکیہ , خوشبو, اور دودھ
❗ترمذی شریف ❗

تحائف کے زیادہ حقدار کون ہیں ؟
• ساداتِ کرام
• علماء عظام
• اساتذہ
• والدین
• ذی رحم رشتے دار
• وہ مومن جس سے الله کی رضاء کے لیئے محبت ہو

وہ جن کو تحائف نہ دیئے جائیں
° بدعتی شخص
° فاسق معلن
° ظالم
° آپ جس کے ماتحت کام کر رہے ہیں
° دورانِ طالبِ علمی استاذ کو تحفہ نہ دیں
° نامحرم
باہمی حال چال بھی پوچھا کریں اور تحائف کا لین دین بھی کیا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top