ساداتِ کرام کے حقوق میں منافقت نہ کریں

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 46

امام سخاوی فرماتے ہیں کہ تقی الدین المقریزی نے العز بن علی حنابلہ کے قاضی سے نقل کیا ہے
انہوں نے خواب میں رسول کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی زیارت کی گویا حضور قبر شریف سے باہر تشریف لائے ہیں
حضور پر کفن مبارک ہے قبر کے کنارے تشریف فرما ہو کے مجھے اپنی طرف بلایا
میں حاضر ہوا تو
فرمایا
قُلْ لِلمُؤَيِّدِ يُفَرِّجُ عَن عَجْلان
موید کو جا کہو کہ عجلان کو قید سے آزاد کر دے
موید سلطان تھا اور عجلان امام حسین کی اولاد سے مدینہ پاک کے حاکم تھے
سلطان نے ان کو کسی وجہ سے قید کروا دیا تھا
العز بن علی کہتے ہیں
میں سلطان الموید کے پاس گیا اور قسم اٹھا کے کہا میں نے عجلان کو نہ دیکھا ہے نہ ہماری جان پہچان ہے
مجھے خواب میں حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ آپ کو کیوں عجلان کو آزاد کر دیں
سلطان الموید نے عجلان کو آزاد کیا اور ان سے اچھے سے پیش آیا
امام سخاوی یہ واقعہ نقل کرنے کے بعد تقی الدین المقریزی کا فرمان نقل کرتے ہیں
وعندي عدَّةُ حكاياتٍ صحيحةٍ مثل هذه في حقِّ بني حَسَنٍ وبني حُسَيْنِ فإِيَّاك والوقيعةَ فيهم فليست بدعة المبْتدع منهم أو تفريط المفرِّط منهم في شيء من العبادات أو ارتكابه محرَّمًا من المحرَّمات مُخْرِجٌ له من بنوَّة النَّبيِّ -ﷺ-بل الولدُ ولدٌ على كلِّ حال عَقَّ أَو فَجَرَ
میرے پاس اس طرح کی اولادِ حسن و حسین کے متعلق بہت سی صحیح حکایات ہیں
تو تم آلِ رسول کی برائی کرنے سے بچو
آلِ رسول میں سے کسی بدعتی کی بدعت یا عبادات میں کمی کرنے والے کی سستی یا حرام کرنے والے کا حرام فعل ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کی اولاد ہونے سے نکال نہیں دیتا
بلکہ بیٹا ہر حال میں بیٹا ہوتا ہے فرماں بردار ہو یا نافرمان ہو بیٹا بیٹا ہی ہوتا ہے
استجلاب ارتقاء الغرف بحب أقرباء الرسول للسخاوی ج ٢ ص ٦٨٨
اکابر ائمہ نے یہ واقعہ نقل کیا امام عظیم الشان سخاوی نے تقی الدین المقریزی کا بے غبار قول ساداتِ کرام کے متعلق ذکر کیا اور سخاوی نے اسے برقرار رکھا
فضائل و مناقب کی کتاب میں کوئی قصہ یا قول نقل ہو پھر مصنف اسے رد نہ کرے تو مصنف کی تائید ہوتی ہے
اوپر تین اشیاء ذکر کی گئی ہیں
سادات کی بدعت
سادات کی کم عملی
سادات کا حرام کاموں میں پڑنا
تینوں ذکر کرنے کے بعد امام المقریزی نے فرمایا اگر کسی میں ہوں تو بھی ان کی برائی نہ کرو کیونکہ یہ بہر صورت حضور کے بیٹے ہیں
ابو الحسن نصر بن عینین شاعر تھا
بہت سا قیمتی سامان لے کر مکہ کا رہا تھا راستے میں وادی صفراء میں مقیم بنی داوود کے سادات نے مال لوٹ لیا اور اسے زخمی کر دیا اس شاعر نے ان سادات کے خلاف ایک قصیدہ لکھا اور اپنے بھائی کو بھیجا اور اسے ان سادات کرام کے خلاف لڑائی پر ابھارا
خواب میں اماں فاطمہ زھراء کو دیکھا طواف کر رہی تھیں
شاعر نے سلام کیا سیدہ پاک نے جواب نہیں دیا
شاعر گڑگڑانے لگا اور اپنا گناہ پوچھنے لگا کہ آپ کیوں جواب نہیں دے رہی
سیدہ پاک نے چند اشعار پڑھے جن کا لب لباب یہ تھا کہ اگر میری اولاد میں سے کچھ برے کام کرتی ہے تو سب برے نہیں ہیں
تو ان کے نانا جان کا لحاظ کر تاکہ شفاعت کا حقدار ہو سکے
شاعر بیدار ہوا توبہ کی اور سادات پر حملے کا ارادہ ترک کر دیا

حضور سے محبت زبانی کلامی نہیں ہونی چاہیئے بلکہ محبت کا اصل تبھی پتا چلتا ہے کہ محبوب کی اولاد تم سے برا کرے تم تب بھی اس سے بھلائی کرو
اچھائی کے بدلے اچھائی تو تجارت ہے
برائی کے بدلے اچھائی محبت ہے

آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ آلِ رسول کی نہ مالی مدد کی نہ جانی مدد کی نہ اخلاقی طور پر ساتھ دیا نہ مشکلات میں ساتھ کھڑے ہوئے نہ ان کی عزت کا دفاع کیا صرف اتنا کہ دیا کہ ہمیں سادات کرام سے محبت ہے یوں آپ بری الذمہ ہو جائیں گے ؟

کیا یہ محبت ہے ؟
یا منافقت ہے ؟

شیطانی علماء کی طرف سے علمِ فاسد سے دلیل دی جاتی ہے
اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْؕ
تم میں اللہ کے نزدیک زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ متقی ہے

قرآن حق ہے اور یہاں استدلال فاسد ہے
کیونکہ آیت مبارکہ الله کے نزدیک مکرم و معظم کا بتا رہی ہے اس سے یہ کہاں ثابت ہو رہا ہے کہ عام مسلمان آلِ رسول کے حقوق بھول جائیں ؟
آپ کے باپ کی داڑھی نہیں تو وہ فاسق معلن ہے تو کیا آپ اس کی تعظیم نہیں کریں گے؟
جبکہ شریعت مطہرہ نے حکم دیا فاسق کی تعظیم حرام ہے
آپ کی ماں نمازی نہیں ہے تو فاسقہ معلنہ ہے
کیا آپ اس کی توہین کریں گے؟
جبکہ شریعت نے فاسق کی توہین واجب قرار دی ہے
آپ کے چچا ماموں اور آپ کے آفسیر عمومی فاسق معلن ہیں تو وہاں تعظیم و توہین کیوں بھول جاتے ہیں؟

حضور کی اولاد پر بڑے بے شرم ہو کے منہ اٹھائے دوڑے آتے ہیں کہ جی ایسا ہوگا تو تعظیم کریں گے ویسا ہوگا تو تعظیم نہیں کریں گے
جنابِ والا پہلے اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیرو
اپنے ماں باپ اور ذی رحم رشتہ داروں کو فاسق کہنے کی ہمت کریں
فاسق کی ماتحتی میں کام کرنے انکار کریں پھر اولادِ رسول کی تعظیم و توہین کے بارے منہ کھولیں
ورنہ ثابت ہوتا ہے آپ کو مسئلہ صرف بغضِ آلِ رسول کا ہے شریعت کی پاسداری و عملداری مقصود نہیں ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top