مجرب_وظائف_و_عملیات 17
امام نووی نے کتاب الاذکار میں بچے کی پیدائش کے وقت اور عورت کو درد ہو تو کیا پڑھا جائے کے تحت لکھا
جب سیدہ فاطمتہ الزہراء سلام الله علیہا کے بچوں کی ولادت کا وقت قریب آیا تو *حضور سیدِ عالم* صلی الله علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ اور سیدہ زینب بنت جحش کو حکم دیا کہ فاطمہ کے پاس جائیں اور وہاں آیت الکرسی پڑھیں اور سورہ اعراف کی یہ آیت مبارکہ
اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ
آخر تک پڑھیں
اور آخری دو قل پڑھ کے دم کریں
❗ کتاب الاذکار ص ٣٥٩ ❗
دردِ زہ دنیا کے سخت ترین دردوں میں سے ایک درد ہے
اس کی شدت مرد نہیں سہ سکتا تو اس وقت سورہ اعراف کی آیت پاک عورت میں قوت و حوصلہ پیدا کرتی ہے
اور آخری دو قل نظر بد اور شیاطین کے چھونے سے بچاتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
