بقیعِ پاک کے پہلے مدفون

اولیات 7

مسالك الأبصار في ممالك الأمصار میں ابن فضل الله العمری { المتوفیٰ ٧٣٩ هجرى }لکھتے ہیں
أوّل من دفن بالبقيع عثمان بن مظعون
جنت البقیع میں سب سے پہلے دفن ہونے والے عثمان بن مظعون تھے
مسالك الأبصار في ممالك الأمصار ج ١ ص ٢٠٥
یہ سابقین اولین میں سے ہیں
حضور سید عالم صلی الله علیہ وسلم کے رضاعی بھائی ہیں
صاحبِ ھجرتین ہیں

یہ عظیم الشان صحابی ہیں
کون جانتا ہے ؟
بے کار اختلافی مباحث میں الجھنے کا بڑا نقصان یہ بھی ہوا ہے کہ مسلم امہ کے اصل قائدین اور عظیم صحابہ کے بارے نوجوان نہیں جانتے
*مسالک الابصار میں بقیع پاک کے بارے پورا ایک باب ہے
جس میں ان صحابہ کرام کا ذکر کیا جن کی قبروں پر گنبد تھے
یعنی ابن فضل الله العمری آج سے سات سو سال پہلے کے جنت البقیع قبرستان کا حال بتا رہے ہیں اور اُس وقت کے مسلمانوں کا عقیدہ و عمل دکھلا رہے ہیں کہ وہ صحابہ کرام کی قبور پر گنبد بناتے تھے
• حضرت عباس حضور کے چچا کی قبر پر گنبد تھا اس میں امام حسن و امام زین العابدین و امام باقر و امام جعفر کی قبریں تھیں
سیدی عثمان غنی کی قبر مبارک پر گنبد تھا
• حضور کے شہزادے ابراھیم کی قبر پر گنبد تھا
• سیدہ فاطمہ کی قبر پر گنبد تھا
• امام مالک کی قبر گنبد تھا

صدیوں پہلے کے مسلمانوں کی اھلِ بیت سے محبت بھی واضح ہوتی ہے کہ اھتمام کے ساتھ آلِ رسول کی قبروں کی زیارت کرتے اور برکت حاصل کرتے ان پر گنبد بناتے تھے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top