علم والوں کو پیسوں میں نہ تولیں

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 144

عیسیٰ بن موسیٰ نے امام اعمش کو ایک ہزار درھم بھیجے ساتھ ایک رجسٹر بھیجا تاکہ امام اعمش اس میں اپنی سند سے حدیث لکھ دیں
امام اعمش نے ہزار درھم لے لیئے اور رجسٹر میں بسم الله اور سورہ اخلاص لکھ کے واپس بھیج دیا
عیسیٰ بن موسیٰ نے دیکھا تو امام اعمش کی طرف غصے سے لکھا
اے فلانی عورت کے بچے تمہیں لگتا ہے میں قرآن کریم اچھے سے نہیں لکھ سکتا ؟
امام اعمش نے جواباً لکھ بھیجا
أفظننت أني أبيع الحديث ؟
کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ میں حدیث پاک بیچوں گا ؟
پھر امام اعمش نے وہ ہزار درھم بھی واپس نہیں کیئے
❗ حلية الأولياء ❗

علمِ دین پیسوں سے نہیں خریدا جاتا
عموماً مالدار لوگ علم والوں کو پیسے سے تولنے کی کوشش کرتے ہیں
گھر میں ختم دلوانے کے بہانے گھر بلاتے ہیں پھر کچھ کھلا پلا کے شیخیاں مارتے ہیں
میں نے سنا تھا کہ محدثِ اعظم پاکستان مولانا سردار احمد رحمہ الله کے پاس ایک بندہ شکایت لایا کہ آپ کے طلباء ختم پر بلائے جاتے ہیں مگر وہاں جا کے یہ مستیاں کرتے ہیں کچھ پڑھتے نہیں ہیں
تو محدثِ اعظم نے فرمایا
طلباءِ علمِ دین تمہارے گھر آ جائیں یہی برکت و رحمت کے لیئے کافی ہے
حقیقت ہے کہ جو طالبِ علمِ دین قبرستان سے گزر جائے وہاں سے چالیس دن کے لیئے عذاب اٹھا لیا جائے
جس طالبِ علمِ دین کے پاؤں کے نیچے فرشتے پر بچھاتے ہوں وہ آپ کے گھر تشریف لائے تو آپ پر اس کا احسان ہے اور آپ کے گھر میں خیر و برکت کے لیئے یہی کافی ہے
اِن دین کے طالبوں کو ہلکا یتیم مسکین نہ سمجھا کریں
ھارون الرشید نے امام مالک کو کہا میرے دربار میں آئیں اور اپنی مشہور کتاب مؤطا سنائیں تو امام مالک نے تاریخی جملہ فرمایا
الْعِلْمُ يُؤْتَى وَلا يَأْتِي
علم کے پاس آیا جاتا ہے علم کسی کے پاس نہیں آتا
کوئی کتنا ہی مالدار و طاقتور ہو اگر علم کے لیئے کسی کے پاس حاضر نہیں ہوگا جاہل ہی رہے گا
اور جاہل کے پاس مال و طاقت ہو تو وہ معاشرے کو برباد کر دیتا ہے

طلباء و علماء کی قدر کریں
اِن کی حاجتوں کو پورا کریں
علم والے مال کے معاملے میں آپ کے محتاج ہیں تو آپ ایمان کی حفاظت کے معاملے میں علم والوں کے محتاج ہیں
اب خود دیکھ لیں کون زیادہ اہم ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top