عشقِ_سیدِ_عالم 76
ایک نیک شخص نے خواب میں دیکھا سو کبوتر بغیر سر کے اڑ رہے ہیں
جب وہ بیدار ہوا تو اور کسی سے اس کی تعبیر پوچھی
معبر نے جواب دیا
شاید آپ نے کسی حاجت کے لیئے سو بار سورہ فاتحہ پڑھی ہے مگر ہر بار شروع میں بسم الله نہیں پڑھی
نیک آدمی نے کہا
واقعی ایسا ہے
معلوم ہوا کہ حاجت روائی کے لیئے سورہ فاتحہ پڑھیں تو ہر بار بسم الله پڑھی جائے ورنہ تاثیر نہیں ہوگی
فاتحہ شریف کے موکلات ہیں اور بسم الله شریف کے بھی موکلات ہیں
موکلات تبھی امور سہل کرتے ہیں جب وظائف پوری تعداد میں اور صحیح طریقے سے پڑھے جائیں
بسم الله شریف کے 19 حروف ہیں تو اس کے 19 موکل ہیں
مجھ سے بندے کی اوقات کہاں ہے کہ بسم الله شریف کے راز بیان کر سکوں
تمام کتبِ سماویہ کا علم قرآن کریم میں ہے اور تمام قرآن کریم کا علم فاتحہ شریف میں اور فاتحہ کا علم بسم الله میں اور بسم الله کا تمام علم ب میں اور ب کا تمام علم ب کے نقطے میں ہے
. یہ نقطہ وجود کا مُظہر ہے
. یہ نقطہ ہی وجود کا آغاز ہے
تمام علوم و فنون اسی نقطہ سے پھیلتے ہیں
. یہ نقطہ ممکن کے ہونے کے ابتداء ہے
ہر ممکن الوجود کا وجود اسی نقطے سے ہے خواہ ذہنی وجود ہو یا خارجی ہو
واجب الوجود تبارک و تعالیٰ جزء و اجزاء سے پاک ہے
وہ نقطے اور نکتے سے پاک ہے
اس نے عدم سے نقطے کو وجود بخشا پھر اس سے آگے لامحدود کائنات بلکہ کائناتوں کو پھیلایا
وہی نقطہ اس کی تخلیقِ اول ہے
اسی کو حدیثِ مبارکہ میں کسی جگہ عقل فرمایا
اول ما خلق اللہ القلم
الله رب العزت نے سب سے پہلے عقل کو پیدا فرمایا
اور کسی جگہ اسے نورِ محمدی فرمایا
اول ما خلق الله نوری
اللہ رب العزت نے سب سے پہلے میرے نور کو پیدا فرمایا
یہی نورِ مبارک مبدءِ عالمین ہے یہی نقطہَ مبارکہ آغازِ علومِ اولین و آخرین ہے
یہی اصلِ کائنات ہے
یہی اساسِ عالمین ہے
یہی مقصودِ کونین ہے
یہی باعثِ تخلیقِ کائنات ہے اور یہی وجہَ بقائےِ ابد الآباد ہے
آغاز بھی اسی مبارک نقطے سے ہوا اور ابد الآباد تک اسی مبارک نقطے کی رضاء مطلوب ہے
ب کے نقطے کی قوت و عظمت کون کیا بیان کرے ؟
بس یہ کہ بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
اللھم صل و سلم و بارک علی سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی له
✍️ #سیدمہتاب_عالم
