لفظی محبت اور عملی محبت میں فرق

الحب_و_العشق 7

••• محبت کا حق کیا ہے •••

ایک دانا آدمی سے پوچھا گیا کہ لفظی محبت اور عملی کرنے والے میں کیا فرق ہے؟

اس شخص نے نے سوال کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا
بلکہ انہیں دعوت میں مدعو کیا
اور لفظی محبت کرنے والوں کے دسترخوان پر بیٹھ گیا
اس نے یخنی {سوپ} منگوائی اور ان کے سامنے پیالوں میں یخنی انڈیل دی
اور ان میں سے ہر ایک کے لیئے ایک میٹر لمبا چمچ لایا گیا
اور پھر ان سے اس حیرت انگیز چمچ سے یخنی پینے کا مطالبہ کیا
انہوں نے بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے

حکیم پھر عملی محبت کرنے والوں کو اسی میز پر بلایا

اس نے انہیں وہی لمبے چمچے دیے اور کہا یخنی پیئو

تو ان میں سے ہر ایک نے اپنا چمچ لیا اور اس میں یخنی بھری پھر اسے اپنے ساتھ والے کو یخنی پلا دی اور ساتھ والے نے اس کو پلا دی
یوں سب نے ایک دوسرے کو یخنی پلا کر پیٹ بھر لیا

اس دانا نے کہا
جو شخص زندگی کے دسترخوان پر صرف اپنے آپ کو مطمئن کرنے کا سوچتا ہے وہ بھوکا رہے گا

اور جو اپنے بھائی کو راضی کرنے کا سوچے گا تو دونوں کا پیٹ بھر جائے گا
جو دیتا ہے وہ ہمیشہ جیت جاتا ھے اور صرف لینے والا بھوکا پیاسا رہ جاتا ھے
یہ محبت تو دینے کا فن ہے کیونکہ اس میں صرف دیا جاتا ہے یہاں لینا اور لینے کا تقاضا توہینِ محبت ہے
حدیث پاک میں ہے بھی
أعْطِ كلَّ ذي حقٍّ حقَّهُ
ہر حقدار کو اس کا حق دو
{ترمذی شریف}
جب آپ حق ادا کریں گے اور نا حق نہیں کہیں گے یا نہیں کریں گے تو آپ کو بھی آپ کا حق ملے گا
اب چاہے وہ حق عزت کا ہو یا ذلت کا نفرت کا ہو یا محبت کا یاد کا ہو یا بھول جانے کا بہر حال وہی ملے گا جو آپ دیں گے
محبت جذبات کا نام ہے آپ کسی کے دل میں اپنے لیئے جذبات پیدا نہیں کر سکتے کیونکہ پیدا کرنے والا تو اللہ ہے ہاں مگر جو جذبات آپ کے دل میں اُس کے لیئے ان کے مطابق اسے سب سے منفرد مقام دے سکتے ہیں اور اسے راضی کر سکتے ہیں
یہی آپ کی محبت کی کامیابی ہے
کیونکہ محبت سوداگری نہیں ہے کہ آپ دیں تو آپ کو بھی ملے
آپ مُحب ہونے کا حق خوشی سے ادا کریں و بس
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top